مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بحری نقل و حمل کمپنی «زیم» کی فروخت کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسرائیلی کمپنی کو جرمن کمپنی ہا پاگ لوئڈ کے حوالے کیا جا رہا ہے اور اس سودے کی مالیت چار اعشاریہ دو ارب ڈالر بیان کی گئی ہے۔
اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب نے اپنے خودمختار سرمایہ کاری اداروں کے ذریعے بالترتیب بارہ اعشاریہ تین اور دس اعشاریہ دو فیصد حصص حاصل کر رکھے ہیں۔
اس حوالے سے صہیونی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ «زیم» کی فروخت ہنگامی حالات میں اس رژیم کی لاجسٹک صلاحیت کو کمزور کر سکتی ہے۔
تاہم اخبار کا دعویٰ ہے کہ کمپنی کی فروخت کے باوجود اسرائیل کے پاس ہنگامی اور جنگی حالات میں استعمال کے لیے ایک اسٹریٹجک بحری بیڑا موجود رہے گا۔
آپ کا تبصرہ